ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ امیر حیدرشاہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ جاری ہے جس کے دوران وکلا نے سٹی کورٹ کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیئے اور کسی سائل کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث آج ہونے والے کیسز کی سماعت ملتوی کردی گئیں جس کے باعث دور دراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے بھی کراچی بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے پیر کو ملک بھر میں عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ امیر حیدرشاہ کو گزشتہ روز حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا، امیر حیدرشاہ کراچی بار کے جوائنٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔