لاکھوں لوگ آیت اللہ خامنہ ای پر جان فدا کرنیکے کے لیے تیار ہیں: آیت اللہ عیسیٰ قاسم

IQNA

لاکھوں لوگ آیت اللہ خامنہ ای پر جان فدا کرنیکے کے لیے تیار ہیں: آیت اللہ عیسیٰ قاسم

14:37 - January 28, 2026
خبر کا کوڈ: 3519852
بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے قم سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایک ایسی شخصیت ہیں جو علمی، روحانی اور سیاسی بلندیوں پر فائز ہیں، وہ رہنما جس کے لیے ایران کے لاکھوں مرد و زن اپنی جانیں قربان کرتے ہیں اور ان کے حکم کو ایک ایسا دینی حکم سمجھتے ہیں جس کی خلاف ورزی جائز نہیں اور وہ ان کی صحت کو اسلام اور قوم کی سلامتی سمجھتے ہیں۔

بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے قم سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایک ایسی شخصیت ہیں جو علمی، روحانی اور سیاسی بلندیوں پر فائز ہیں، وہ رہنما جس کے لیے ایران کے لاکھوں مرد و زن اپنی جانیں قربان کرتے ہیں اور ان کے حکم کو ایک ایسا دینی حکم سمجھتے ہیں جس کی خلاف ورزی جائز نہیں اور وہ ان کی صحت کو اسلام اور قوم کی سلامتی سمجھتے ہیں۔ آیت اللہ عیسی قاسم نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے رہبر انقلاب کی توہین کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا متن کچھ یوں ہے:

یہ بات سب پر عیاں ہے کہ آج دنیا، اس کی قوموں اور ریاستوں کی اکثریت میں، بڑی اور چھوٹی، وہ لوگ جو امریکہ کی مخالفت کرتے ہیں اور جو اس کے دوست سمجھے جاتے ہیں، اپنی اور پوری دنیا کی قسمت کے بارے میں نہایت فکر مند ہے۔ ایک ایسے ہمہ گیر اور تباہ کن خطرے کے بارے میں جس میں مادّی طاقت کی زبردست باتوں کے سوا کچھ سنائی نہیں دیتا اور جس میں عقل، مذہب، اخلاقیات اور عظیم انسانی فطرت کی منطق کا مکمل فقدان ہے۔ اس وسیع تر عالمی خوف کا اصل ماخذ امریکی صدر کی بے لگام پالیسیاں اور دنیا پر استکباری تسلط کے حصول کے لیے ان کا ہمہ گیر تباہ کن انداز ہے۔ اس حقیقت کی روشنی میں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم لیڈر شپ پر کس قسم کی "اصلاحات” کو واجب سمجھتے ہیں؟ ان کامل صفات کے ساتھ ایک قیادت جن کی خاطر لاکھوں لوگوں نے مارچ کیے اور بڑے پیمانے پر اس مبارک جمہوریہ کی سڑکوں کو بھر دیا تاکہ تباہ کن اور نفرت انگیز تحریکوں کے خلاف ان کی حمایت کی جا سکے۔ وہ تحریکیں جن کی قیمت [دشمن] نے ادا کی، دشمن نے ان کو کھلایا پلایا، اور ان کی حمایت کا اعلان کیا اور ان کے ساتھ کھڑے ہوئے، اور اسلامی نظام کے خلاف براہ راست مداخل

کیا کوئی ایک سمجھدار ایرانی بھی یہ مانتا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ مہم اور اس کے نتیجے میں براہ راست، زیادہ پرتشدد، وسیع، تباہ کن اور خونریز جنگ شروع کرنے کی کوشش، ٹرمپ کی مہربانی اور ایرانی عوام کے مفادات اور ان کی آزادی، امن اور وقار کے لیے اس کی عزت و ہمدردی کی وجہ سے تھی؟ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایک ایسی شخصیت ہیں جو آج دنیا کے رہنماؤں میں چمک رہے ہیں۔ ایک ایسا رہنما جس کی حمایت پوری دنیا میں ایک وسیع امت کرتی ہے۔ وہ قوم جو اپنی سلامتی اور امت اسلامیہ اور معزز انسانی معاشرے کی سطح پر اس کی نعمتوں کے تسلسل کے لیے اپنی جانیں قربان کرتی ہے۔ اس قیادت کا حقیقی فائدہ ہر باوقار اور صالح انسان کے لیے مشترکہ فائدہ ہے اور ان کا قول، کردار اور جہاد دنیا کی سلامتی، امن، بھلائی، خوشحالی اور بھائی چارے کے لیے ہے۔

ABNA

نظرات بینندگان
captcha