
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ "فلسطین اور وحدت امت اسلامی" کے عنوان سے بین الاقوامی اجلاس 20 جنوری 2026 کو ملایشیا میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ "فلسطین اور وحدت امت اسلامی" کے عنوان سے بین الاقوامی اجلاس ملایشیا کی اسلامی آرگنائزیشنز کی مشاورتی شوریٰ اور فلسطین کی حامی تنظیموں کے تعاون سے 20 جنوری 2026 کو ملایشیا میں منعقد ہوگا۔
اس اجلاس میں عالم اسلام سے اساتذہ، علمائے کرام، دانشور حضرات اور مفکرین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کی شورائے اعلیٰ کے رکن مولوی محمد اسحاق مدنی، ملایشیا کی اسلامی آرگنائزیشنز کی مشاورتی شوریٰ کے سربراہ عزمی عبدالحمید سمیت عالم اسلام کے مختلف دانشور اور مفکرین خطاب کریں گے۔
.taghribnews