اسلامی ماہرین: قرآنی زبان کو زندہ رکھیں/ قانون سازی کی ضرورت

IQNA

اسلامی ماہرین: قرآنی زبان کو زندہ رکھیں/ قانون سازی کی ضرورت

7:17 - December 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3503963
بین الاقوامی گروپ: عالمی یوم « زبان عربی» کے حوالے سے اسلامی ماہرین نے قرآنی زبان کو اہمیت دینے پر زور دیا

اسلامی ماہرین:قرآنی زبان کو زندہ رکھیں/ قانون سازی کی ضرورت

 

ایکنا نیوز-  عربی نیوز«اینا» کے مطابق اٹھارہ دسمبر عالمی یوم زبان عربی کی مناسبت سے قرآنی زبان کا دن منایا گیا

 

۱۸ کو سال ۱۹۷۳ میں مراکش اور سعودی عرب کی تجویز پر اقوام متحدہ نے عربی زبان کو رسمی زبان کے طور پر قبول کرتے ہوئے اس دن کو عالمی یوم عربی قرار دیا تھا۔

 

انیس سو پچاس سے ملسل کوششوں کے بعد اس بات کی اجازت دی گیی کہ اقوام متحدہ کے قرار دادوں کو عربی زبان میں بھی ترجمہ کرکے پیش کیا جایے۔

سال ۱۹۶۰ میں یونسیکو نے اس بات کی اجازت دی کہ عربی زبان میں رسمی طور پر اجلاس اور کانفرنسز منعقد کی جاسکتی ہیں۔

 

اس دن کی مناسبت سے عربی اسلامی علوم کے ماہر «حسن خطاب» نے ایک تقریب میں کہا کہ یہ زبان قرآن مجید کی مقدس زبان ہے اور اس زبان کو اہمیت دینا اور زندہ رکھنا لازم ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسلام دشمن طاقتیں مختلف حربوں سے اس زبان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں لہذا اسلامی دنیا کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

 

اسلامی علمی آورثقافتی ادارہ (آیسسکو) کے ڈایریکٹر«عبدالعزیز تویجیری» نے «عالمی یوم زبان عربی» کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا کہ خدا کی مقدس کتاب اور رسول اکرم(ص) کی زبان اسلامی اور عربی پہچان کا اہم ترین رکن ہے۔

 

تویجیری نے کہا کہ لازم ہے کہ تمام علمی اداروں اور تحقیقی مراکز میں اس زبان سے استفادہ کیا جایے اور اسکے لیے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام علمی اور تحقیقی ادارے اور عالم اسلام کے ماہرین اور دانشور حضرات کو چاہیے کہ اس زبان کی اہمیت پر توجہ دیں اور اسے زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کریں/.

3673706

 

نظرات بینندگان
captcha