عراق؛ حفظ قرآن قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان+ تصاویر

IQNA

عراق؛ حفظ قرآن قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان+ تصاویر

7:20 - February 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3513742
ایکنا تھران- ساتویں «قومی حفظ قرآن» خواتین اور مردوں کے الگ الگ مقابلے منعقد ہوئے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ساتویں «قومی تربیت حفظ قرآن» مقابلوں کی اختتامی تقریب جمعہ کو منعقد ہوئی۔

مذکورہ مقابلے آستانہ حسینی کے دارالقرآن اور آستانہ علوی کے قرآنی شعبے کے تعاون سے نجف اشرف میں منعقد ہوئے جسمیں بغداد، بابل، کرکوک، دیالہ، صلاح الدین، واسط، المثنی، ذی وقار، میسان

بصره، نجف اور کربلا کے نمایندے شریک تھے۔

آستانہ حسینی کے قرآنی امور کے انچارج کرار الشمری کا اس بارے کہنا تھا: مقابلے تین دن تک بارگاه مطهر علوی نجف اشرف میں جاری رہیں۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ مقابلے خؤاتین اور مردوں کے الگ الگ شعبوں میں منعقد ہوئے جسمیں مکمل حفظ کا مقابلہ شامل تھا، اس میں بصرہ کے «حسين عبد الرضا» بصرہ ہی کے «مهدی أحمد ناجی» اور المثنی کے «خليل إبراهيم شاكر» اول تا سوم آئے۔ خؤاتین کے مقابلوں میں بصرہ کی «ليلى محمد علی» بصرہ ہی کی «نورس أيوب ناصر» اور دیوانیہ کی «زهراء قاسم نعيس» اول تا سوم پوزیشن کی حقدار قرار دیے گیے۔

 

الشمری کا کہنا تھا: در مقابلوں کے دوسرے شعبے یعنی بیس پاروں کے مقابلوں میں واسط کے «رضا تالی ناصر» کربلا کے «حسام حميد حسن» اور بصرہ کے «ضياء يوسف جاسم» اول تا سوم آئے جب کہ خواتین مقابلوں میں بصرہ کی «مريم طاهر إبراهيم» بغداد کی «تقى نجاح زويد» اور بصرہ ہی کی «آمنة محمد رمضان» اول تا سوم قرار دیے گیے۔

 

آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے سربراہ کا کہنا تھا: دس پاروں کے حفظ میں بصرہ کے «سجاد مزهر قاسم» ذی وقار کے «علی باقر وبدان» اور کرکوک کے «حسن عمران محمد» پہلی پوزیشن سے لیکر تیسری پوزیشن جبکہ خواتین مقابلوں میں «زينب حسن عبد العباس»، «عذراء سعد محمد» اور «بنين قيس عبد الحر» تینوں طالبات بصرہ سے اول تا سوم کے حقدار قرار دیے گیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تین پاروں کے حفظ مقابلوں میں بصرہ کے «محمد رافد كاظم» میسان کے «عبد الرزاق علی فليح» اور ذی وقار کے «حسين عليوی فرج» اول تا سوم آئے جب کہ خواتین مقابلوں میں بغداد کی «زينب هيثم عودة» بصرہ کی «آلاء جواد كاظم» اور ذی وقار کی «زهراء صادق علی» اول تا سوم پوزیشن لینے والوں میں شامل ہیں۔/

 

4121230

نظرات بینندگان
captcha