بغداد میں اسلامی وحدت کانفرنس کا اختتام

IQNA

بغداد میں اسلامی وحدت کانفرنس کا اختتام

8:12 - March 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3513919
ایکنا تھران: وحدت اسلامی کانفرنس کے اعلامیے میں غاصب رژیم سے تعلقات بحالی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ایکنا- عالمی ادارہ تقریب مذاہب کونسل کے مطابق وحدت اسلامی کانفرنس کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا ہے: سیرت النبی کی روشنی میں رمضان کے آستانے پر وحدت پر تاکید کی جاتی ہے تاکہ خدا اور انکے رسول کی اطاعت پر عمل ہوسکے۔

 

کانفرنس اس وقت منعقد ہوئی ہے جب اس دور میں عالم اسلام کو وحدت کی اشد ضرورت ہے اور امت کو خدا اور رسول خدا(ص) کے فرمان کی طرف آنی چاہیے تاکہ خدا کی رحمتوں کی مستحق بن سکے۔

 

کانفرنس کا مقصد عالم میں یکجہتی پیدا کرنا، علما میں تبادلہ خیال اور ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہی اور اسلام وحدت کو مضبوط بنانا ہے۔

 

عراق میں امت اسلامی کے مختلف اداروں کی جانب سے کانفرنس منعقد ہوئی ہے تاکہ ایک امت واحدہ کی طرف گامزن ہوسکے۔

 

وحدت اسلامی کانفرنس میں مختلف ممالک سے علما اور دانشور شریک تھے جنہوں نے مختلف درپیش مسایل پر اظھار خیال کیا ۔

 

وحدت کانفرنس کے شرکاء نے اختتام پر ذیل کے نکات پر عمل کی تاکید کی ہے:

 

۱خدا اور اسکے رسول(ص) کی طرف بازگشت اور حجة‌الوداع کے فرمان پر عمل کی جائے۔

 

۲. عالم اسلام میں موجود مسایل کے پیش نظرعلما کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے تاکہ اس بہانے شدت پسندی کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے.

 

۳. اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں بقائے باہمی پر تاکید تاکہ اسلامی امت کی نسل کو دشمنی سے پاک نسل بنایا جاسکے۔

 

۴. علما میں مسلسل رابطے اور گفتگو تاکہ فتنوں کو خاموش کیا جاسکے اور ایسی فضا بنائی جائے جو دین رحمت و عدالت اور امت اسلامی کی شایان شان ہو۔

 

۵. شرکاء نے اسلامی حکمرانوں اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ شر اندازی اور تفرقہ پھیلانے والوں کو مجرم کے طور پر قابل گرفت بنایا جائے.

 

۶. اسلامی ممالک میں حکومت نصاب میں امن ومحبت اور بقایے باہمی پر مبنی دروس کو شامل کریں تاکہ ایک با شعور نسل پروان چڑھایا جاسکے۔

 

۷. اسلامی ادبیات اور تاریخ پر مبنی ایک اعلی تمدن کی ازسر نو تشکیل تاکہ گمراہ کن افکار اور ثقافت کو اسلامی عنوان سے پیش کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جاسکے۔

 

۸. مسئله فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کو روکنے پر تاکید کہ اس کے بغیر علاقے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

 

۹.غاصب رژیم سے تعلقات بحالی کی مذمت جو ایک ایسا رژیم ہے جو ظلم اور نا انصافی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 

۱۰. دنیا میں امن و محبت عام کرانے پر تاکید اور اسی طرح مختلف ممالک کے مہاجرین جنمیں عراق و شام و فلسطین شامل ہیں انکی وطن واپسی میں سہولت پیدا کرنا۔

 

۱۱. امن اور محبت عام کرانا اور عراق میں گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے کوشش کو تیز کرانا۔

 

۱۲. معاشرے میں خواتین کے کردار پر تاکید

 

۱۳. اسلامی میڈیا کو وحدت عام کرانا اور اختلافی امور سے دور رہنے کی تاکید

 

۱۴.مسلم فرزندوں میں یکجہتی کے فروغ کے لیے کوشش کرنا۔

 

۱۵.ویب سایٹ بعنوان «وحدت اسلامی کانفرنس» کی تشکیل اور اعلامیے پر عمل کو یقینی بنانا۔/

 

4127522

نظرات بینندگان
captcha