پاپ کے نام حزب‌الله کا خط: صہیونی رژیم علاقے کو خطرے سے دو چار کررہا ہے

IQNA

پاپ کے نام حزب‌الله کا خط: صہیونی رژیم علاقے کو خطرے سے دو چار کررہا ہے

5:45 - December 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3519572
ایکنا: خط میں غزہ اور لبنان میں صہیونی جارحیت کی مسلسل کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام کے حقوق کی صریح خلاف ورزی اور خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- العہد نیوز کے مطابق حزب اللہ نے اپنے خط میں لبنان کو مذاہب اور ثقافتوں کے تنوع سے بھرپور ملک قرار دیتے ہوئے اس بات کا حوالہ دیا کہ جیسا کہ پاپ جان پال دوم نے کہا تھا، لبنان دنیا کے لیے ایک پیغام اور مذاہب و انسانوں کی پرامن ہم زیستی کی مثال ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی احترام اور بنیادی حقوق صرف فرد تک محدود نہیں بلکہ اقوام بھی ان حقوق کی حقدار ہیں۔ دیگر قوموں کے حقوق سے چشم‌پوشی ہی دراصل آج دنیا بھر میں جنگوں اور بحرانوں کا بنیادی سبب ہے۔

حزب اللہ نے گزشتہ دو برسوں سے غزہ میں جاری واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں "منظم نسل کشی" قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کی مصیبت کا سبب اُن کے وطن، گھروں اور مستقبل پر صہیونی قبضہ اور بین الاقوامی نظام کی ناانصافی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی تجاوزات بدستور جاری ہیں جن کا مقصد لبنانی عوام کے قدرتی وسائل، پانی اور گیس پر قبضہ اور اُن پر سیاسی و سکیورٹی دباؤ ڈالنا ہے۔ خط کے مطابق صہیونی ریاست بڑی طاقتوں کی پشت پناہی کے ساتھ خطے کی اقوام کے حقوق پامال کر رہی ہے اور اُن کی سلامتی و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

حزب اللہ نے واضح کیا کہ وہ باہمی مذہبی و سماجی ہم آہنگی، داخلی امن اور ملکی خودمختاری کے تحفظ پر قائم ہے اور عوام کے ساتھ مل کر ہر قسم کے قبضے اور جارحیت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

خط کے آخر میں پاپ لئو چہاردہم سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ انصاف، امن، آزادی اور انسانیت کے دفاع کے حوالے سے واضح، مضبوط اور مؤثر موقف اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ پاپ لئو چہاردہم ترکی کے دورے کے بعد کل لبنان پہنچیں گے۔ ان کے دورۂ بیروت کے اہم نکات میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں، لبنان کی سماجی و مذہبی صورتحال کا جائزہ اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے خاتمے پر زور شامل ہیں۔/

 

4319864

نظرات بینندگان
captcha