اسپیکر پارلیمنٹ: بین الاقوامی مقابلہ وحدت کی علامت ہے

IQNA

اسپیکر پارلیمنٹ: بین الاقوامی مقابلہ وحدت کی علامت ہے

5:58 - December 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3519575
ایکنا: پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی نے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کو امت مسلمہ کی وحدت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید نسانیت کو جہالت کی تاریکی سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے۔

ایکنا نیوز-  brecorder  نیوز کے مطابق سردار ایاز صادق، اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان، نے اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی قرآن مقابلوں کو عالمِ اسلام میں اتحاد و ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔

اسلام آباد میں مقابلۂ تلاوتِ قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے روحانی اور پُربرکت اجتماعات میں شرکت باعثِ عزت و سعادت ہے۔

انہوں نے اس بابرکت تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور 36 ممالک سے آئے ہوئے قراء کی شرکت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ مقابلہ نہ صرف قرآن کی اعلیٰ تلاوت کا مظہر ہے بلکہ اسلامی دنیا کی وحدت کا مضبوط نشان بھی ہے۔

سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اس تقریب میں مدعو کیا، اور کہا کہ یہ اجتماع امتِ مسلمہ کے قرآنِ کریم سے مشترکہ احترام و وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ قرآن مجید ایک کامل دستورِ زندگی ہے جس نے انسانیت کو گمراہی اور جہالت کی تاریکی سے نکال کر ہدایت کی روشنی عطا کی۔ انہوں نے تمام شریک قراء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قرآن کی تلاوت کے فروغ اور اس کے فن کی ترویج کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان نے اس عالمی تقریب کی میزبانی کے ذریعے اپنی ثقافتی، روحانی اور مذہبی روایات کو اجاگر کیا ہے اور او آئی سی رکن ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کو بھی مضبوط کیا ہے۔ یہ مقابلہ نئی نسل میں قرآن فہمی، اس کے معانی پر غور و فکر اور فنِ تلاوت کی بقا و ارتقا کے لیے بھی منعقد کیا گیا۔/

 

4319828

نظرات بینندگان
captcha