
ایکنا کے نامہ نگار کے مطابق، قرآن کریم، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ کے معارفی شعبوں اور بین الاقوامی سیکشن (جو جامعۃ المصطفیٰؐ العالمیہ کے بین الاقوامی طلبہ و طالبات کے لیے مخصوص ہے) کے حتمی مرحلے کی افتتاحی تقریب بروز پیر، آستان مقدس امامزادہ سیدعلیؑ قم کے کانفرنس ہال میں صوبائی و ملکی حکام، مقابلہ کنندگان، قراء، حفاظ قرآن اور قرآن سے محبت رکھنے والے بڑی تعداد میں شرکاء کی موجودگی میں شروع ہوئی۔
تقریب کی نظامت سید وحید مرتضوی نے انجام دی۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز قومی ترانے کی پیشکش سے ہوا جس کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری سید مصطفی حسینی نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔
تقریب میں حضرت معصومہؑ کے نام سے منسوب مدیحت اور ہم خوانی پیش کرنے والا گروہ بھی شریک تھا جو اس پروگرام کے نمایاں حصوں میں سے ایک ہے۔
یہ مقابلے تین شعبوں میں منعقد ہو رہے ہیں:
تفسیر قرآن کریم
معارف نہج البلاغہ
معارف صحیفہ سجادیہ اس کے علاوہ جامعۃ المصطفیٰؐ العالمیہ کے بین الاقوامی طلبہ کے لیے خصوصی بین الاقوامی سیکشن بھی شامل ہے، جس میں حفاظ اور معارف قرآن کے حاملین کی بڑی تعداد شریک ہے۔
اس مرحلے میں مجموعی طور پر 19 شرکاء معارف صحیفہ سجادیہ، 24 معارف نہج البلاغہ اور 24 معارف قرآن کریم کے فائنل تک پہنچے ہیں۔ بین الاقوامی حیثیت کے پیشِ نظر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 33 مرد و خواتین طلبہ جامعۃ المصطفیٰؐ العالمیہ کے ذریعے فائنل مرحلے میں داخل ہوئے۔ یوں مجموعی طور پر 100 نامور شرکاء قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ معارفی شعبہ کا فائنل مرحلہ مردانہ و زنانہ دو حصوں میں قم میں واقع آستان مقدس امامزادہ سیدعلیؑ کے ہال میں منعقد ہوگا۔/
4320137