عرب لیگ ٹورنامنٹ کے لیے قطر قرآنی باغ کا آئیڈیا

IQNA

عرب لیگ ٹورنامنٹ کے لیے قطر قرآنی باغ کا آئیڈیا

9:23 - December 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3519584
ایکنا: قرآنی باغ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جام عرب لیگ 2025 (عرب نیشنز کپ 2025) کے لیے ایک منفرد قسم کا مٹی سے تیار کردہ گول بال تیار کیا ہے، جو دوحہ میں ہونے والے ایونٹ میں استعمال کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- الشرق نیوز کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ قرآنی نباتات کے باغ (Quranic Botanical Garden) کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ باغ کے قومی کردار کا حصہ ہے، جس کے ذریعے قطر کی ماحولیاتی سرگرمیوں میں شمولیت بڑھانے اور عوام کے فطرت سے تعلق کو ایک جدید، ماحول دوست اور قومی ورثے سے جڑی ہوئی تجرباتی پیشکش کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ اس کمپنی کی درخواست کے جواب میں شروع کیا گیا ہے جو 2025 کے ایونٹ کے لیے فٹبال تیار کرنے کی ذمہ دار ہے اور جو فٹبال کی سفالی (clay-based) قسم کی تیاری میں تعاون چاہتی تھی۔

بوستان قرآنی نے اس تجویز کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا موقع ہے جس پر فوری کام ضروری تھا، اور یہ کہ اس منصوبے کی اہمیت اور قطر کی شان کے مطابق اس کی عوامی پیشکش کا بہترین فہم و ادراک اس مرکز کے پاس موجود ہے۔

پروجیکٹ کی تفصیلات اور مقصد

بوستان کی ڈائریکٹر فاطمہ صالح الخلیفی نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارے باغ کے نظریے، مشن اور پیغام کا مظہر ہے۔ سفالی فٹبال کی تیاری صرف ایک فنی کام نہیں، بلکہ دنیا کو یہ پیغام ہے کہ قطر کا ماحول اور فطری ورثہ ایسا ہے جو تخلیقی اور جدت آمیز طریقوں سے پیش و استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ منصوبہ پودوں کے تحفظ، ماحول دوست شعور کی ترویج اور ایسی مثالوں کے فروغ کی کوشش کا حصہ ہے جو عالمی کھیلوں کے ایونٹ کو نباتات اور طبیعت سے جوڑتی ہیں۔

الخلیفی کے مطابق، کسی عالمی ایونٹ میں مقامی ماحول اور نباتاتی عناصر کی پیشکش اس بات کی علامت ہے کہ ملک اپنے قدرتی وسائل اور قومی اداروں کی تخلیقی صلاحیت پر اعتماد رکھتا ہے۔

سفالی فٹبال کی حیرت انگیز خصوصیت

باغ کے گلبانی ڈائریکٹر اور منصوبے کے انچارج محمد مہدی حسونہ نے بتایا کہ یہ صرف ایک آرٹسٹک گیند نہیں بلکہ ایک ماحول دوست تجربہ ہے۔ ہر تماشائی ایک مٹی کی گیند اپنے ساتھ لے جا سکے گا اور اسے باغ یا گملے میں رکھے گا، گیند پانی سے رفتہ رفتہ تحلیل ہو جائے گی

اور اس کے اندر موجود تلسی (Basil) کے بیج پھوٹنا شروع کر دیں گے

یعنی یہ گیند ایک زندہ یادگار کی طرح میچوں کے اختتام کے بعد بھی شائقین کے ساتھ زندگی کرتی رہے گی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز

واضح رہے کہ عرب لیگ فٹبال ٹورنامنٹ 2025 کا آغاز پیر  سے دوحہ میں ہو چکا ہے۔ منتظمین کے مطابق اس بار ایونٹ کی انعامی رقم تاریخ میں سب سے زیادہ ہو گی۔/

 

4320172

نظرات بینندگان
captcha