عراقی یونیورسٹیوں میں آن لائن قرآنی گفتگو کا پلیٹ فارم

IQNA

عراقی یونیورسٹیوں میں آن لائن قرآنی گفتگو کا پلیٹ فارم

6:27 - December 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3519589
ایکنا: عراق کی یونیورسٹیوں میں روضۂ مقدس عباسی کی کاوش سے ایک آن لائن قرآنی مکالمہ پلیٹ فارم شروع کر دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز، الکفیل نیوز نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم حرم حضرت عباس علمدار کے قرآنی سائنسی مجمع کے اُس منصوبے کا پہلا ڈیجیٹل تجربہ ہے جو چھ سال قبل عراقی یونیورسٹیوں میں شروع کیا گیا تھا۔

آستانہ عباسی سے وابستہ نجف کے قرآن کریم مرکز نے اس پلیٹ فارم کا پہلا اجلاس یونیورسٹی آف کوفہ کی فیکلٹی آف سائنس میں منعقد کیا۔

مرکز کے قرآنی سرگرمیوں کے شعبے کے سربراہ سید فضل عباس نے بتایا کہ یہ اجلاس یونیورسٹی آف کوفہ کی فیکلٹی آف سائنس اور ملحقہ شعبوں کے 650 سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت سے منعقد ہوا، اور اس کا آغاز قاری حسین النعمانی کی تلاوتِ قرآن سے کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد "یونیورسٹی طلبہ کے لیے وقت کے انتظام کے قرآنی کی ورڈز" کے عنوان سے شیخ زمان الحسناوی کا قرآنی مکالمہ پیش کیا گیا، جسے مرکز قرآن نجف کے ڈائریکٹر مہند المیالی نے پیش کیا ہے۔

فضل عباس کے مطابق اس پلیٹ فارم کے پروگرام فوری سروے، براہِ راست مکالمے، اور اس ایپلیکیشن کے ذریعے چلائے جائیں گے جو اجلاس کے دوران شرکاء کے موبائل فون پر فعال کی جاتی ہے۔

اس پلیٹ فارم کو یونیورسٹی آف کوفہ کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

یہ پُرجوش استقبال اس بات کی علامت ہے کہ جامعاتی ماحول قرآنی شعور اور براہِ راست مکالمے کو فروغ دینے والی قرآنی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی رکھتا ہے۔/

 

4320377

نظرات بینندگان
captcha