
ایکنانیوز- اسلامی ثقافت و تعلقات کی تنظیم کے مطابق، 17 دسمبر کو سال کے اہم ترین فکری و ثقافتی پروگراموں میں سے ایک، عالمی امام خمینی(رح)ایوارڈ منعقد کیا جائے گا۔
یہ ایوارڈ بانیِ انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے افکار، اقدار اور فکری میراث کے فروغ اور احترام کے مقصد سے منعقد کیا جاتا ہے۔
اس بین الاقوامی ایوارڈ کا مقصد امام خمینیؒ کی سوچ اور نظریات کو عالمی سطح پر پھیلانے، مضبوط کرنے اور ان کی فکری گہرائیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اُن محققین، دانشوروں اور سماجی، سیاسی و ثقافتی شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو انقلاب ڈائیلاگ اور فکری و تحقیقی سرگرمیوں میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
امام خمینیؒ عالمی ایوارڈ ان کی فکری اور روحانی میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی علمی و ثقافتی تعاون کے فروغ، فکری ہم آہنگی کے بڑھانے، اور نئی نسل کے لیے الہام بخش نمونے پیش کرنے کا ایک اہم موقع سمجھا جاتا ہے۔
.

یہ تقریب اسلامی ثقافت و تعلقات کی تنظیم کے تعاون سے، 13 ممالک کے 20 سے زائد غیر ملکی مفکرین و محققین اور بڑی تعداد میں ایرانی محققین، دانشوروں اور ممتاز سیاسی و ثقافتی شخصیات کی شرکت کے ساتھ تہران کے سربراہ اجلاس ہال کے مقام پر منعقد ہوگی۔/
4320533