آیت‌الله العظمی سیستانی نے زائرین سے ملاقات روک دی

IQNA

آیت‌الله العظمی سیستانی نے زائرین سے ملاقات روک دی

5:25 - December 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3519607
ایکنا: آیت‌الله العظمی سید علی سیستانی کے دفتر نے آج (ہفتہ) نجف اشرف میں زائرین کی آیت‌الله سیستانی سے ملاقاتوں کے عارضی طور پر معطل ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ایکنا نیوز، السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ آیت‌الله العظمی سید علی سیستانی کے دفتر نے ہفتہ چھ دسمبر کو اعلان کیا کہ نجف اشرف میں ان کی رہائشگاہ پر زائرین کی ملاقاتیں فی الحال روک دی گئی ہیں، اور ان ملاقاتوں کے دوبارہ شروع ہونے کے لیے کوئی وقت متعین نہیں کیا گیا۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحمداللہ آیت‌الله سیستانی کی صحت اچھی ہے اور وہ مکمل توجہ اور طبی نگہداشت میں ہیں۔ بیان میں ان کے چاہنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اطمینان رکھیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔/

 

4321189

نظرات بینندگان
captcha