
ایکنا نیوز، بزنس ٹوڈے نے رپورٹ کیا ہے کہ ایئرایشیا (AirAsia) نے اپنے کیبن کریو کے ڈریس کوڈ میں تبدیلی کی ہے، جس کے تحت خواتین عملے کو اجازت دی جائے گی کہ وہ خواہش کی صورت میں دورانِ ڈیوٹی حجاب پہن سکتی ہیں۔ یہ نئی پالیسی 2026 کی پہلی سہ ماہی سے نافذ ہوگی، جو کہ ماہِ رمضان کے ایام کے ساتھ بھی مصادف ہے۔
ایئرایشیا گروپ کے سی ای او بو لِنگام نے کہا: مجھے فخر ہے کہ ہماری یہ تازہ پالیسی ایئرایشیا کی بطور ایک عالمی ایئرلائن ترقی اور تنوع کو ظاہر کرتی ہے، جو اُن کمیونٹیز اور ثقافتوں کی عکاسی کرتی ہے جن سے ہم روزانہ وابستہ ہوتے ہیں۔ ہمارا یونیفارم ہمیشہ پروفیشنلزم، حفاظت اور آرام کی علامت رہا ہے، اور یہ قدم اس بات پر مبنی ہے کہ ہمارے عملے کو اپنے عقائد کے مطابق خود کو پیش کرنے کا اعتماد دیا جائے۔
اس سے قبل حجاب صرف چند مخصوص روٹس، جیسے جدہ کے راستے، پر پہننے کی اجازت تھی۔ مگر اب نئی پالیسی تمام خواتین کیبن کریو کو یہ لچک فراہم کرے گی کہ وہ تمام روٹس پر حجاب پہن سکیں، جبکہ ایئرایشیا کے مخصوص اور پروفیشنل برانڈ تشخص کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔
گروپ ہیڈ آف کیبن کریو سہیلا حسن نے کہا: یہ نئی پالیسی ایئرایشیا کی اُس متنوع اور متحرک روح کی نمائندگی کرتی ہے جو اس ادارے کی شناخت ہے۔
ایئرایشیا کا روایتی سرخ رنگ کا یونیفارم بدستور برقرار رہے گا، جبکہ وہ حجاب اور ٹراؤزر جنہیں پیشہ ورانہ انداز میں تیار کیا گیا تھا اور جو پہلے صرف جدہ روٹ پر استعمال ہوتے تھے، اب خواتین کریو دیگر روٹس پر بھی اپنی خواہش کے مطابق پہن سکیں گی۔/
4321127