عراق؛ تیسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلے «العمید» کا اہتمام

IQNA

عراق؛ تیسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلے «العمید» کا اہتمام

5:46 - December 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3519621
ایکنا: آستانہ عباسی نے قرآن کریم کی تلاوت کے لیے تیسرے بین الاقوامی العمید ایوارڈ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

ایکنا نیوز-  «الکفیل» نیوز چینل کے مطابق تیسرے العمید بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے تمام ممالک اور تمام عمر کے شرکاء کے لیے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔ خواہش مند افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی تلاوت کی زیادہ سے زیادہ تین منٹ پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ مقابلے کی کمیٹی کو بھیجیں۔

شرائط کے مطابق:

ویڈیو کے آغاز میں شرکت کنندہ کا نام واضح طور پر موجود ہونا ضروری ہے۔

ویڈیو میں کسی قسم کے صوتی یا بصری ایفیکٹس شامل نہ ہوں۔

ویڈیو بالکل نئی اور بغیر کسی وقفے کے ہونی چاہیے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد مقابلے میں شرکت کے لیے درج ذیل لنک پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں: https://alkafeel.net/DeansAward

تلاوت بھیجنے کا طریقہ

مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی تلاوت کی ویڈیو اور مطلوبہ معلومات مقابلے کے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹیلیگرام کے ذریعے درج ذیل نمبر پر ارسال کریں:

009647760005311

اگر ٹیلیگرام پر رابطے میں کوئی مسئلہ پیش آئے، تو اسی نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے مقابلے کی سپورٹ ٹیم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

رجسٹریشن میں کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں شرکت کرنے والے افراد واٹس ایپ یا ٹیلیگرام کے ذریعے سپورٹ ٹیم سے اس نمبر پر مدد حاصل کر سکتے ہیں: 009647760005311

 

4321504

نظرات بینندگان
captcha