مصری قاری شیخ محمد رفعت کے نایاب قرآنی ورثے کی بحالی کے لیے شیخ الازہر کی حمایت کا اعلان

IQNA

مصری قاری شیخ محمد رفعت کے نایاب قرآنی ورثے کی بحالی کے لیے شیخ الازہر کی حمایت کا اعلان

5:42 - December 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3519632
ایکنا: شیخ محمد رفعت، مصر کے مرحوم اور عظیم قاری، کی نواسی نے بتایا ہے کہ شیخ الازہر نے ان کے قرآنی ورثے اور نایاب تلاوتوں کی حفاظت و احیاء کے لیے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

ایکنا نیوز، قاہرہ 24 نیوز کے مطابق، ہناء حسین جو کہ مرحوم قاری شیخ محمد رفعت کی نواسی ہیں  نے بتایا کہ ان کی ملاقات احمد الطیب، شیخ الازہر سے ہوئی ہے، جنہوں نے شیخ رفعت کی 100 نایاب تلاوتوں کی صوتی ریکارڈنگ کی مرمت کے لیے تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ وہ ریکارڈنگز ہیں جو آج تک کہیں نشر نہیں ہوئیں۔

انہوں نے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ شیخ الازہر نے نہ صرف ریکارڈنگز کی مرمت میں تعاون کا وعدہ کیا ہے بلکہ اس قیمتی ورثے کو الازہر کی ویب سائٹ پر نشر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، تاکہ اصل ریکارڈ محفوظ رہیں اور آنے والی نسلوں تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نایاب ذخیرہ شیخ رفعت کی تلاوتوں کی آڈیو ریکارڈنگ  اتفاقاً ایک دستاویزی فلم کی تیاری کے دوران دریافت ہوا، جب ڈاکیومنٹری ٹیم "زکریا پاشا مہران" کے پوتوں تک پہنچی؛ وہ شخص جس نے تقریباً 75 سال پہلے شیخ رفعت کی آواز ان کے گھر کے اندر سے ریکارڈ کی تھی۔

شیخ رفعت کی نواسی کے مطابق، اس دوران خاندان کو ایک ڈبہ ملا جس میں تلاوتوں کی 100 ایسی کیسٹیں تھیں جو پہلے کبھی نہ سنی گئی تھیں اور نہ کہیں شائع ہوئیں۔

ہناء حسین نے کہا کہ یہ ذخیرہ اس بے مثال قرآنی آواز کی ریکارڈ شدہ تلاوتوں کے بڑے حصے پر مشتمل ہے، اور اگر ان کی مرمت مکمل ہو جائے تو ہمارے پاس شیخ محمد رفعت کی 70 فیصد قرآنی تلاوتیں محفوظ ہو جائیں گی۔

انہوں نے ان تلاوتوں کو "ایک حقیقی خزانہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب انہیں ان گمشدہ آڈیو نواروں کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ بہت زیادہ جذباتی ہو گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ریکارڈنگز کی مرمت اور انہیں نشر کرنے کا کام جاری ہے، اس امید کے ساتھ کہ یہ قیمتی ورثہ آنے والے رمضان سے پہلے دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔

 

4321658

نظرات بینندگان
captcha