امارات کے اسلام مخالف موقف پر یورپ کا اعتراض

IQNA

امارات کے اسلام مخالف موقف پر یورپ کا اعتراض

5:44 - December 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3519654
ایکنا: یورپی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحدہ عرب امارات کے مؤقف کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ایکنا نیوز، الراصد نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یورپ میں اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے میں مرکزی کردار ادا کرنے کے الزام میں متحدہ عرب امارات کے خلاف الزامات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ الزامات اس بنیاد پر ہیں کہ امارات ایسے میڈیا اور اشتعال انگیز مہمات کی مالی معاونت کر رہا ہے جن کا مقصد اسلام کو انتہاپسندی سے جوڑنا اور اس براعظم میں مسلم برادریوں کے خلاف دشمنی کو ہوا دینا ہے۔

اسی تناظر میں، فرانسیسی سیاسی جماعت “فرانس تسلیم ناپذیر” کے رہنما ژاں لوک میلینشوں نے براہِ راست متحدہ عرب امارات پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلمانوں کے حق میں ان کی جماعت کے حمایتی مؤقف اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کو مسترد کرنے کے باعث، ان کی جماعت کے خلاف منظم بدنامی کی مہمات چلا رہا ہے۔

میلینشوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات فرانس اور یورپ میں تحقیقی مراکز اور میڈیا پلیٹ فارمز کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے جو جانبدارانہ رپورٹس شائع کرتے ہیں، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑتے ہیں اور مسلمانوں پر فرانسیسی معاشرے میں ضم نہ ہونے کے الزامات لگاتے ہیں۔

ان کے مطابق، یہ مہمات خودبخود نہیں بلکہ ایک وسیع تر اماراتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد یورپ کے مذہبی اور سیاسی منظرنامے کو اپنے مفادات اور نئی اتحادیوں، جن میں اسرائیل کے ساتھ اتحاد بھی شامل ہے، کے حق میں ڈھالنا ہے۔

یورپ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیاسی اور میڈیا منصوبوں کی حمایت سے متعلق رپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے، جو اسلام مخالف بیانیے کو فروغ دیتے ہیں اور ایسے قوانین کے نفاذ کی کوشش کرتے ہیں جو مسلمانوں کی آزادیِ عمل کو محدود کریں۔

متحدہ عرب امارات ایک طرف رواداری کا پرچار کرتا ہے اور بین المذاہب مکالمے کی کانفرنسوں کی میزبانی کرتا ہے، جبکہ دوسری طرف سیاحت اور تفریح کے نام پر ایسے اعمال کو فروغ دینے کی اجازت دیتا ہے جو اسلامی اقدار سے متصادم ہیں، جیسے فحاشی اور نائٹ کلبوں کا پھیلاؤ۔ یہ طرزِ عمل اس کے مذہبی اور اخلاقی بیانیے کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیتا ہے۔

متحدہ عرب امارات خود کو اُس چیز کے مقابلے میں مغرب کا قابلِ اعتماد اتحادی ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے وہ "اسلامی انتہاپسندی" کہتا ہے، لیکن عملی طور پر وہ ایسے بیانیے کی حمایت کر کے—جو مسلمانوں کو نشانہ بناتا ہے اور ان کی قومی وفاداری پر سوال اٹھاتا ہے—اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے اور یورپی و عرب معاشروں میں اختلافات کو گہرا کر رہا ہے۔

یہ پالیسیاں متحدہ عرب امارات کو اخلاقی اور سیاسی جوابدہی کی پوزیشن میں لا کھڑا کرتی ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کے خطرات اور مذہبی و ثقافتی کثرتیت کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھتی جا رہی ہے، تاکہ حقیقت کو مسخ کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔/

 

4322899

نظرات بینندگان
captcha