امریکہ میں توہین قرآن مظاہروں پر یمن کا خیر مقدم

IQNA

امریکہ میں توہین قرآن مظاہروں پر یمن کا خیر مقدم

14:41 - December 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3519668
ایکنا: یمن کی مختلف انجمنوں اور تنظیموں نے امریکہ میں قرآنِ کریم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے حوثی رہنما کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اپیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایکنا نیوز- المسیرہ نیوز کے مطابق، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی، انصاراللہ یمن کے سیکرٹری جنرل نے امریکہ میں قرآنِ کریم کی نئی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام براہِ راست قرآن، انبیائے کرام کی میراث اور انسانیت کے لیے محفوظ آسمانی کتابوں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار کی جانب سے کی جانے والی یہ توہین انتخابی تشہیر کے لیے کیا گیا عمل اور مسلمانوں کے مقدس ترین مذہبی شعائر کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔

الحوثی نے اس دین مخالف اقدام کو یہودی ـ صہیونی جنگ کے تناظر میں قرار دیا؛ ایسی جنگ جس میں امریکہ، برطانیہ، صہیونی دشمن اور ان کے مغربی و مشرقی اتحادی انسانی معاشروں کو گمراہ کرنے، غلام بنانے، جرائم کے ارتکاب اور مقدسات کی بے حرمتی کے ذریعے لوٹ مار اور قبضہ گیری کے اہداف حاصل کرنے میں شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ قرآن سے ہدایت پاتے ہیں وہ گمراہی اور فساد سے محفوظ رہتے ہیں، اور قرآن استبداد اور غلامی سے نجات کی ضمانت اور دنیا و آخرت میں فلاح کے متلاشی افراد کے لیے ایک مضبوط قلعہ ہے۔

الحوثی نے یمن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جامعات اور اسکولوں میں وسیع سرگرمیوں اور آئندہ جمعہ (۲۸ آذر) کو دینی علما اور عوامی تنظیموں کی شرکت سے بڑے مظاہروں کے ذریعے امریکہ میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کریں، اور ان مظاہروں میں اپنی دینی شناخت پر زور دیتے ہوئے قرآن کے خلاف امریکی و صہیونی توہین کی مخالفت، فلسطینی عوام کی حمایت اور امتِ اسلامی کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا واضح اعلان کریں۔

حوثی رہنما کی اپیل کا خیرمقدم

یمن کی حکومتِ تبدیلی و تعمیر نے بھی ایک بیان میں امریکی انتخابی امیدوار کی جانب سے قرآن کی توہین کے خلاف مظاہروں کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ ان دانستہ اور بار بار ہونے والی توہینوں کا مقابلہ کرنا دنیا کے مختلف حصوں میں بسنے والے تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے۔

علمائے امت اپنی ذمہ داری ادا کریں

انجمنِ علمائے یمن نے تمام مسلمانوں سے اس جرم کی مذمت اور اس کی مخالفت کا اعلان کرنے کی اپیل کی، اور امت کے علما، خطبا اور مسلم دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام میں آگاہی پیدا کرنے، امتِ اسلام کے دشمنوں کے خلاف جدوجہد کرنے اور ان کے جارحانہ منصوبوں کی مخالفت میں اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داریاں ادا کریں۔

قابلِ ذکر ہے کہ جیک لانگ، ریاست فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے ریپبلکن امیدوار نے حال ہی میں ٹیکساس کی کالن کاؤنٹی کے شہر پلینو میں ایک اسلام مخالف مظاہرے کے دوران قرآنِ کریم کا ایک نسخہ خنزیر کے منہ میں رکھ دیا تھا۔

 

4323411

نظرات بینندگان
captcha