میلاد النبی(ص) اور قرآنی احترام محفوظ کرانے کی عالمی کوشش

IQNA

میلاد النبی(ص) اور قرآنی احترام محفوظ کرانے کی عالمی کوشش

7:14 - December 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3519672
ایکنا: عراق کے نمائندے نے اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو میں یہ تجویز پیش کی ہے کہ رسولِ اکرم حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت اور قرآنِ کریم کو آسمانی کتاب کی بے حرمتی کو روکنے کے مقصد سے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

ایکنا نیوز، مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں عراق کے مستقل نمائندے اسعد ترکی سواری نے پیرس میں اعلان کیا کہ انہوں نے یونیسکو کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والے اسلامی ممالک کے سفیروں کے گروپ کے اجلاس میں دو تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز نبی اکرم حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت کی مناسبت اور قرآنِ کریم کے اندراج سے متعلق ہیں تاکہ انہیں یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان میں سے ایک تجویز کا مقصد حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت کے جشن کی حمایت کرنا اور اسے عالمی حافظہ (Memory of the World) کی فہرست میں شامل کروانا ہے۔

سواری نے مزید کہا کہ دوسری تجویز، یعنی قرآنِ کریم سے متعلق فائل کا مقصد بعض حکومتوں کی جانب سے انتہاپسند عناصر کو اجازت دینے کے عمل کو روکنا ہے، جو دنیا کے سامنے قرآنِ کریم کو پھاڑنے یا جلانے جیسے اقدامات کے ذریعے آسمانی کتاب کی بے حرمتی کرتے ہیں اور کھلے عام امتِ مسلمہ کو چیلنج کرتے ہیں۔/

 

4323296

نظرات بینندگان
captcha