
ایکنا نیوز، خبر رساں ایجنسی نون کے مطابق اس زیارت کے موقع پر حیدر عبدالامیر مہدی، متولیِ آستانِ مقدسِ کاظمین اور امامین موسی کاظم و محمد جوادؑ کے خدام، نے اس وفد کا خیرمقدم کیا۔ آستانِ کاظمین کی جانب سے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان دینی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا گیا ہے۔
آستانِ مقدسِ کاظمین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اس ملاقات میں آستانِ مقدسِ کاظمین کے مقام و مرتبے اور اس کے دینی و انسانی کردار کا جائزہ لیا گیا۔ نیز عراق اور پاکستان کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ثقافتی اور دینی شعبوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب، پاکستانی وفد نے پُرتپاک استقبال پر میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عراق کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات پر فخر کا اظہار کیا، اور مقدس آستانوں کے روحانی اور تہذیبی کردار کو سراہا جو امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔/




4324451