
ایکنا نیوز، عالمی تقریبِ مذاہبِ اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس کے موقع پر مجمعِ عمومی کے اراکین کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوگا، جس میں حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری، سیکرٹری جنرل عالمی تقریبِ مذاہبِ اسلامی شرکت کریں گے۔
اسی طرح حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری اور مجمعِ جهانی تقریبِ مذاہبِ اسلامی کی اعلیٰ کونسل کے اراکین کی موجودگی میں فلسطین اور امتِ اسلامی کی وحدت کے بین الاقوامی اجلاس کے لوگو کی رونمائی بھی کی گئی۔
یہ لوگو بین الاقوامی اجلاسِ فلسطین و وحدتِ امتِ اسلامی کی بصری شناخت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں بیک وقت تین بنیادی تصور امتِ اسلامی کی وحدت، فلسطین، اور اسلامی و بین الاقوامی شناخت کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لوگو کو ایک سادہ (مینیمال)، علامتی اور باوقار انداز میں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جو ثقافتی اور بین الاقوامی سفارتی تقاریب کے شایانِ شان ہو۔
اس لوگو کا بنیادی تصور مسجد الاقصیٰ اور بیت المقدس کو امتِ اسلامی کی وحدت کی علامت کے طور پر مرکزیت دینا ہے۔ تمام بصری عناصر کو مرکزی، ہم آہنگ اور متوازن انداز میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اتحاد، توجہ اور یکجہتی کا مفہوم ابھر کر سامنے آئے۔
اسی طرح لوگو کی دایروی ساخت فلسطین کو امتِ اسلامی کی توجہ کے مرکز کے طور پر پیش کرتی ہے۔ یہ شکل وحدت، تکمیل، عالمِ اسلام کی سرحدوں سے ماورا حیثیت، امن اور باہمی ہم آہنگی جیسے معانی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔/
4324568