پرچم «مولود کعبه» گنبد حرم امام علی(ع) پر نصب

IQNA

پرچم «مولود کعبه» گنبد حرم امام علی(ع) پر نصب

22:27 - December 29, 2025
خبر کا کوڈ: 3519725
ایکنا: آستانہ مقدس علوی کے صحنِ مطہر کا احاطہ امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالبؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا گواہ بنے گا۔

ایکنا نیوز- الفرات نیوز کے مطابق آستانِ مقدس علوی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ حرم مطہر امیرالمؤمنینؑ کے سایۂ عاطفت کے تلے، ولایت کی قدسی خوشبوؤں کے ساتھ اور امیرالمؤمنین علی بن ابی طالبؑ کی ولادت کی مسرت میں، ولادت کا پرچم لہرایا جائے گا۔

آستانِ مقدس علوی کی تولیت نے مزید کہا: اس بابرکت موقع کی مناسبت سے امیرالمؤمنین علی بن ابی طالبؑ کی ولادت کے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کے لیے تمام افراد کو مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ تقریب آج بروز اتوار صبح آٹھ بجے صحنِ مطہر کے احاطے میں منعقد ہوگی۔

آستانِ مقدس علوی نے ۱۳ رجب کو اس عظیم امامؑ کی ولادت کی مناسبت سے تمام شعبہ جات، شاخوں اور یونٹس کی شراکت سے ایک منظم پروگرام ترتیب دیا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ اُن زائرین کی خدمت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جو اس موقع پر نجف میں اُن کے حرمِ مطہر کی زیارت کے لیے تشریف لائیں گے۔

اسی مناسبت سے آستانِ مقدس علوی نے حضرت علیؑ کے حرمِ مطہر کو ہزاروں خوشبودار گلدستوں سے آراستہ اور سجایا ہے۔/

 

4325388

نظرات بینندگان
captcha