انگلش فٹبال کلب کو اسرائیلی کمپنی کے ساتھ شراکت داری پر شدید تنقید کا سامنا

IQNA

انگلش فٹبال کلب کو اسرائیلی کمپنی کے ساتھ شراکت داری پر شدید تنقید کا سامنا

8:34 - December 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3519727
ایکنا: انگلینڈ کے فٹبال کلب آرسنل کی جانب سے ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ تعاون کے اقدام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ایکنا نیوز، عربی 21  نیوز کے مطابق آرسنل فٹبال کلب کی جانب سے ایک ایسے انسانی وسائل اور تنخواہوں کے انتظامی پلیٹ فارم کے ساتھ نئی شراکت داری کے اعلان نے، جس کی بنیاد صہیونی رژیم سے وابستہ افراد نے رکھی ہے، کلب کے حامیوں اور فلسطین کے حامی کارکنوں میں اس کلب کی اقدار اور اخلاقی مؤقف کے حوالے سے وسیع پیمانے پر بحث اور تنازع کو جنم دیا ہے۔

12 دسمبر کو آرسنل نے کمپنی «ڈیل» کے ساتھ کئی سالہ معاہدے کا اعلان کیا اور اسے کلب کا سرکاری انسانی وسائل کا شراکت دار قرار دیا۔ اگرچہ کلب نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ یہ تعاون صرف انسانی وسائل تک محدود ہے، تاہم متعدد رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد کمپنی ڈیل، وزٹ روانڈا کی جگہ کلب کی اسپانسر بن سکتی ہے اور 2026–2027 کے سیزن میں ٹیم کے کھلاڑیوں کی جرسی کے آستین پر اس کا نام درج کیا جا سکتا ہے۔

یہ پیش رفت اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ آرسنل نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ وزٹ روانڈا کے ساتھ اپنا معاہدہ مزید توسیع نہیں دے گا، جو 2018 سے جاری تھا اور جس کی سالانہ مالیت تقریباً 10 ملین پاؤنڈ تھی۔

وزٹ روانڈا کے ساتھ سابقہ شراکت داری کو مشرقی جمہوریہ کانگو میں مسلح گروہ M23 کی حمایت کے باعث آرسنل کے شائقین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مسلسل تنقید کا سامنا رہا۔ رواں سال کے اوائل میں آرسنل سپورٹرز ٹرسٹ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں 90 فیصد سے زائد شرکاء نے اس معاہدے کے خاتمے کی حمایت کی تھی۔

اس کے باوجود، کمپنی ڈیل کے ساتھ نئی شراکت داری کے اعلان نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی ایک نئی لہر کو جنم دیا، جہاں کلب پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ انسانی اور اخلاقی اصولوں پر اسرائیلی کمپنیوں کو ترجیح دے رہا ہے۔ کمپنی ڈیل کی بنیاد 2019 میں اسرائیلی کاروباری افراد الیکس بوازز اور شو وانگ نے رکھی تھی اور اس کی مالیت تقریباً 17.3 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

ناقدین نے بوازز کے اُن عوامی بیانات کی طرف بھی اشارہ کیا جن میں اس نے صہیونی قبضے کی حمایت کی تھی، نیز اسرائیلی فوجیوں کے لیے لباس اور دیگر سامان کی خریداری میں اس اور اس کے ساتھیوں کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نئی شراکت داری کلب کے برابری اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کے دعوؤں سے متصادم ہے، خصوصاً غزہ میں جاری تنازع کے تناظر میں اس کی گنجایش نہیں ۔/

 

4325583

نظرات بینندگان
captcha