غاصب رژیم کی جانب سے «سومالی‌لینڈ» امت کے خلاف سازش ہے

IQNA

رهبر انصارالله یمن:

غاصب رژیم کی جانب سے «سومالی‌لینڈ» امت کے خلاف سازش ہے

9:06 - December 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3519730
ایکنا: یمن میں تحریکِ انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی رژیم کی جانب سے "صومالی لینڈ"کو صومالیہ سے الگ ایک خود مختار وجود کے طور پر تسلیم کرنا ایک دشمنانہ اقدام ہے اور امتِ اسلامی کے خلاف دشمن کی سازشوں کا حصہ ہے۔

ایکنا نیوز، المسیرہ کے حوالے سے انصار اللہ کے رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی رژیم کا یہ جارحانہ اقدام صومالیہ میں اپنے لیے جگہ بنانے اور پورے خطے کو نشانہ بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے، جو خطے کے ممالک کو تقسیم کرنے کے ایک وسیع منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ صرف صومالیہ تک محدود نہیں بلکہ اس کا کھلا عنوان مشرقِ وسطیٰ کی نقشہ کشی کو تبدیل کرنا ہے، لہٰذا پوری امتِ اسلامی کو پوری قوت کے ساتھ اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

عبدالملک الحوثی نے زور دے کر کہا کہ صہیونی رژیم کا یہ اقدام بنیادی طور پر باطل ہے اور اس کی کوئی قانونی یا آئینی حیثیت نہیں۔ یہ ایک کھلی جارحیت ہے جو دشمنانہ مقاصد کے تحت ایک ایسے غاصب وجود کی جانب سے انجام دی گئی ہے جو خود کسی قانونی جواز کا حامل نہیں، چہ جائیکہ وہ دوسروں کو قانونی حیثیت دینے کا اختیار رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی رژیم کی طرف سے صومالی لینڈ کو صومالیہ سے الگ ایک وجود کے طور پر تسلیم کرنا صومالیہ اور افریقی خطے کے خلاف ایک دشمنانہ مؤقف ہے، جو یمن، بحیرۂ احمر اور بحیرۂ احمر کے دونوں کناروں پر واقع ممالک کو بھی نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد صومالیہ میں ایک اڈا قائم کرنا ہے تاکہ پورے خطے پر ضرب لگائی جا سکے۔ صہیونی منصوبہ خطے کے ممالک کو تقسیم کرنے کا ہے اور یہ صرف صومالیہ تک محدود نہیں بلکہ اس کا واضح ہدف مشرقِ وسطیٰ میں تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس دشمنانہ اقدام کا مقابلہ امتِ اسلامی کی ہمہ جہت مزاحمت سے ہونا چاہیے۔

انصار اللہ کے رہنما نے واضح کیا کہ ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ صومالیہ کا کوئی حصہ صہیونی دشمن کے اڈے میں تبدیل ہو اور نہ ہی صومالیہ اور خطے کی خودمختاری و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے دیا جائے گا۔ انہوں نے بحیرۂ احمر کے ساحلی ممالک، عرب دنیا اور عالمِ اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ صومالیہ اور دیگر آزاد و مسلم ممالک کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطین کی حمایت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی، اسرائیل کو دیگر ممالک کے خلاف مزید سازشوں کا موقع فراہم کرے گی۔

بیان کے اختتام پر سید عبدالملک الحوثی نے مظلوم فلسطینی عوام کی ہمہ جہت حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت دشمن کو یہ موقع دے گی کہ وہ اپنی سازشیں دیگر ممالک کے خلاف عملی جامہ پہنائے، اور اگر اسرائیلی جارحانہ منصوبوں کا سنجیدگی، ذمہ داری اور مضبوطی سے مقابلہ نہ کیا گیا تو صہیونی دشمن پورے خطے کے تمام ممالک کے لیے ایک بڑا خطرہ بن جائے گا۔/

 

4325604

نظرات بینندگان
captcha