الجزایر قرآنی مقابلوں میں 48 ممالک کی شرکت

IQNA

الجزایر قرآنی مقابلوں میں 48 ممالک کی شرکت

8:16 - December 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3519733
ایکنا: الجزائر قرآن انعام کے تحت اکیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا آغاز 48 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز، ریڈیو الجزائر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حفظ و تلاوتِ قرآن پر مشتمل الجزائر قرآن انعام کے اکیسویں بین الاقوامی مقابلے کا باقاعدہ آغاز الجزائر کے وزیرِ مذہبی امور و اوقاف یوسف بلمہدی کی نگرانی میں ہوا۔ یہ مقابلے 48 سے زیادہ ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے مقابلے، جو الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی سرپرستی میں منعقد کیے جا رہے ہیں، میں شریک ممالک کی تعداد 48 سے تجاوز کر چکی ہے اور امکان ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 50 ممالک تک پہنچ جائے گی۔

وزیر اوقاف الجزائر نے زور دے کر کہا کہ شریک ممالک کی یہ تعداد عالمی سطح پر الجزائر قرآن انعام کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے مقام اور اہمیت میں مسلسل اضافے کی عکاس ہے۔

بلمہدی کے مطابق، اس مقابلے کے مراحل ویڈیو کانفرنسنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے اور بیرونِ ملک الجزائر کے سفارت خانوں، قونصل خانوں اور سفارتی مشنز کی سطح پر دور سے منظم کیے جا رہے ہیں۔ ان مقابلوں کی نگرانی ایک بین الاقوامی ججنگ کمیٹی کر رہی ہے جس میں الجزائر سے چار، شام سے ایک اور عمان سے ایک جج شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ مختلف ادوار میں ملک کے اندر اور باہر سے نئے قاریوں اور نمایاں صلاحیتوں کو متعارف کرانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے، نیز مساجد، قرآنی مدارس، زوایا (روایتی قرآنی مکتب) اور تلاوتی اداروں کے ذریعے قرآنِ کریم کی خدمت میں الجزائر کی پیش رفت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

بلمہدی نے مزید کہا کہ الجزائر کی حکومت، صدرِ مملکت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے اور نئی کیٹیگریز کے اضافے اور نقد انعامات کی مالیت میں اضافہ کر کے قرآن کے حاملین (قراء اور حفاظ) پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ان مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ کل آج تک جاری رہے گا، جس کے دوران مختلف ممالک سے 20 شرکاء کو منتخب کیا جائے گا جو واقعۂ اسراء و معراج کی مناسبت سے منعقد ہونے والے فائنل مرحلے میں مقابلہ کریں گے۔/

 

4325866

نظرات بینندگان
captcha