حفاظ کرام کی ریلی یمن میں+ ویڈیو

IQNA

حفاظ کرام کی ریلی یمن میں+ ویڈیو

8:26 - December 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3519734
ایکنا: یمن کے صوبہ مأرب کی سڑکوں پر قرآنِ کریم حفظ کرنے میں کامیابی حاصل کرنے والے 1300 سے زائد یمنی لڑکے اور لڑکیوں نے فخر و اعزاز کی پریڈ نکالی۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس تقریب میں 1301 لڑکے اور لڑکیاں قرآنِ کریم کے حافظ بن کر ایک عظیم دینی و ثقافتی تقریب کے دوران فارغ التحصیل ہوئے۔ یہ تقریب صوبہ مأرب کی خیراتی انجمن برائے تعلیمِ قرآنِ کریم کے اہتمام سے اور عوام کی بھرپور شرکت و استقبال کے ساتھ منعقد ہوئی۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیوز میں، جو خیراتی انجمن برائے تعلیمِ قرآن مأرب کی جانب سے شائع کی گئیں، سینکڑوں حافظِ قرآن نظر آتے ہیں جو یمن کا روایتی لباس زیبِ تن کیے ہوئے، یمن کا پرچم ہاتھ میں تھامے مأرب کی سڑکوں سے گزرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس موقع پر دینی و سماجی شخصیات اور حفاظِ قرآن کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔ تقریب کے پروگرام میں قرآن کے حفظ کی عظمت کے اعتراف اور علومِ قرآنی کے فروغ کی ترغیب دینے والے ترانے پیش کیے گئے اور نعرے لگائے گئے۔

اس تقریب میں شریک حفاظِ قرآن نے، جو قرآنی حلقوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی سرپرستی میں یمنی معاشرے کی سنجیدہ توجہ کا مظہر ہے، اس عظیم قرآنی کامیابی پر فخر اور مسرت کا اظہار کیا۔

منتظمین کے مطابق یہ پروگرام یمن میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تقریب ہے اور قرآنِ کریم کی تعلیم و حفظ کے لیے برسوں کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

4325705

نظرات بینندگان
captcha