
ایکنا نیوز، عالمی نیٹ ورک کفیل کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب حرمِ حضرت عباسؑ کے صحنِ بابُ القبلہ میں منعقد ہوئی، جس میں آستانِ عباسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن افضل الشامی، آستان کے متعدد ذمہ داران اور بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد عراق کے شیعہ علماء میں سے شیخ علی موحان نے آستانِ مقدسِ عباسی کی تولیت کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز حاضرین اور امتِ مسلمہ کو ائمۂ معصومینؑ کی رجبی ولادتوں کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔
شیخ موحان نے اپنی گفتگو میں امام جوادؑ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، آپؑ کے فضائل اور اسلامی اقدار کے استحکام، علوم و معارف اور اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اس عظیم امام کے کردار پر روشنی ڈالی۔
آستانہ عباسی کے تعاون سے مختلف مواقعوں پر مختلف ثقافتی اور اجمتاعی پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں اور ان کا مقصد تعلیمات اہل بیت علیہ السلام اور معارف کو عام کرانا ہے۔/