
ارنا کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ محمد الہندی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی غزہ کا انتظام و انصرام چلانے کے لئے ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی تشکیل میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نگران کمیٹی کی تشکیل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے حتی غزہ کا نظم نسق چلانے میں فلسطینی انتظامیہ کی مشارکت کی بھی مخالفت کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن حتی رفح پاس پر فلسطینی پرچم نصب کرنے کی بھی مخالفت کررہا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ نے اسی کے ساتھ خبر دار کیا ہے کہ ملت فلسطین کی مقاومت ختم نہیں کی جاسکتی کیونکہ جذبہ مقاومت ان کے وجود میں شامل ہے۔
ur.irna