
پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر محمد باقر قالی باف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ عوام کے جائز مطالبات کا بغور جائزہ لے رہی ہے لیکن دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
محمد باقر قالی باف نے کہا کہ ایران اس وقت اقتصادی اور ادارکی جنگ کے علاوہ دہشت گردوں، امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ بھی بر سرپیکار ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ملک کی اقتصادی صوتحال اور غیرملکی کرنسی جیسے معاملات کو کنٹرول کرلیا جائے گا اور عوام کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایران کے اسپیکر نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے مشیروں نے غلط مشورے دیئے ہیں اور وہ ایرانی قوم کے بارے میں صحیح اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔
ur.irna