ایران کے ساتھ جنگ آسان نہیں ہوگی: حزب اللہ عراق کا امریکہ کو انتباہ

IQNA

ایران کے ساتھ جنگ آسان نہیں ہوگی: حزب اللہ عراق کا امریکہ کو انتباہ

10:31 - January 14, 2026
خبر کا کوڈ: 3519779
حزب اللہ عراق بریگیڈ نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کوئی تفریح نہیں بلکہ ایسی آگ ہے جو اگر بھڑک اٹھی تو واشنگٹن کی ناک رگڑے جانے تک جاری رہے گی۔

حزب اللہ عراق کے سیکریٹری جنرل ابوحسین الحمیداوی نے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو امریکہ اور صیہونیوں کو پورے استقامتی محاذ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حق اور باطل کے درمیان جنگ کے ایک اور باب کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

ابوحسین الحمیداوی نے کہا کہ باطل محاذ کا سرغنہ امت اسلامیہ کے مستحکم قلعے اسلامی جمہوریہ ایران کو نشانہ بنائے ہوئے ہے جو امت اسلامیہ کے وقار اور شرافت کا محافظ ہے اور ایسی حالت میں ملت ایران اور سرزمین ایران میں موجود مقدسات کی حفاظت سب پر واجب ہے اور عراقی عوام اور استقامتی محاذ اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے کی غلطی دوہرائی تو جنگ، امریکہ کی ناک رگڑنے کے ساتھ ہی ختم ہوگی۔

IRNA

نظرات بینندگان
captcha