پاکستان: 12 جنوری کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شرکت قابل تعریف ہے

IQNA

پاکستان: 12 جنوری کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شرکت قابل تعریف ہے

10:38 - January 14, 2026
خبر کا کوڈ: 3519780
پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ ہمارا اہم پڑوسی اور بردار ملک رہا ہے اور اس کی سلامتی اسلام آباد کی قلبی خواہش ہے

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے منگل کی صبح  اپنے دورہ مراکش میں ایرانی عوام کی پیر 12 جنوری کی ملی یک جہتی ریلیوں کی پرشکوہ تصاویر اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر جاری کی ہیں۔

  پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں ایران سے باہر بیٹھے ہوئے سلطنت پسندوں  کے طرزعمل کو احمقانہ قرار دیا اور لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا ابدی و ازلی پڑوسی اور برادر ملک ہے۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ایران کی خودمختاری، قومی اقتدار اعلی اور سلامتی کا تحفظ چاہا ہے۔  

 قابل ذکر ہے کہ  امریکا اور غاصب صیہونی حکومت اور ان  کے زر خرید دہشت گردوں کے خلاف  ایرانی عوام کی 12 جنوری کی ملی یک جہتی کی عظیم الشان ریلیوں کی پر شکوہ تصاویر پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

IRNA

نظرات بینندگان
captcha