غاصب صہیونی حکومت کے لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے جاری

IQNA

غاصب صہیونی حکومت کے لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے جاری

10:55 - January 14, 2026
خبر کا کوڈ: 3519781
غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کی حیاتی اہمیت کی شہری تنصیبات اور مختلف بلدیاتی مراکز پر حملے کئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کی حیاتی اہمیت کی شہری تنصیبات اور مختلف بلدیاتی مراکز پر حملے کئے ہیں۔     
 
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں وسعت آگئی ہے۔
 
تازہ حملوں میں غاصب صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کی شہری کونسلوں اور بلدیاتی اداروں کو اپنے حملوں کا آماجگاہ بنا رکھا ہے۔
 
اس رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں بلدیاتی کونسل کا ایک رکن  شہید ہوگیا۔
 
بنت جبیل کی بلدیاتی کونسل کے چیئر مین محمد بزی نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ بلدیاتی کونسل کے اس رکن کی گاڑی پر بمباری کی گئی جس میں وہ شہید ہوگیا۔
 
انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ غاصب صیہونی حکومت کی تمام تر وحشیانہ جارحیتوں کے باوجود ہم اس علاقے میں پوری استقامت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔  

 

taghribnews

 

 

نظرات بینندگان
captcha