اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کو ایران میں دہشت گردی سے روکے، ایرانی سفیر

IQNA

اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کو ایران میں دہشت گردی سے روکے، ایرانی سفیر

16:04 - January 14, 2026
خبر کا کوڈ: 3519782
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کو ایران میں عدم استحکام پھیلانے سے روکا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے ملک میں گذشتہ دنوں ہونے والے فسادات اور ہنگاموں میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد عالمی ادارے سے مطالبہ کیا ہے ایران میں بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایروانی نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کی سلامتی اور رکن ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایران میں امریکہ اور صہیونی حکومت کی مداخلت اور ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں پر اپنی ذمہ داری ادا کریں اور ان اقدامات کی مذمت کریں۔

انہوں نے کہا ایران میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی براہ راست ذمہ داری امریکہ اور صہیونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha