جمہوری اسلامی ایران کا نظام خدا کی امانت ہے، آیت اللہ جواد آملی

IQNA

جمہوری اسلامی ایران کا نظام خدا کی امانت ہے، آیت اللہ جواد آملی

16:14 - January 14, 2026
خبر کا کوڈ: 3519783
حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اپنے درس فقہ کے دوران کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کا نظام ہمارے ہاتھوں میں اللہ کی امانت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اپنے درس فقہ کے دوران کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کا نظام ہمارے ہاتھوں میں اللہ کی امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ یہ نظامِ اسلامى حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور تک محفوظ رہے گا اور ہم یہ امانت اس کے اصلی وارث کے سپرد کریں گے۔

مرجع تقلید نے کہا کہ حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف غائب ہیں، کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ موجود نہیں یا کہیں آسمانوں میں ہیں یا کسی دوسرے جہان میں۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تو موجود ہیں لیکن ہم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ وہ ہمارے تمام اعمال سے آگاہ ہیں لہذا ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہئے جس سے وہ پریشان ہوں اور یا جس سے ہم ان کی دعاؤں سے محروم ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امامت اور امت کے نظام کا فرض جہالت کا خاتمہ ہے، حوزہ اور یونیورسٹی کا کام بھی جہالت کو دور کرنا ہے اور اسی طرح حسینیہ و امام بارگاہوں اور مذہبی تنظیموں کا کام بھی جہالت کا خاتمہ ہے اور یاد رہے کہ یہ کام بنیادی اور انتہائی ضروری ہے۔

آیت اللہ جوادی آملی نے حالیہ فسادات اور اس کے عاملین و مسببین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی فتویٰ ہے کہ شرپسندوں، بدعنوانوں اور فساد و غبن کرنے والوں کو رسوا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام اخلاقی یا اجتماعی میں اگر کوئی خلاف یا غلط کام کرتا ہے تو ہمیں حکم ہے کہ ہم افراد کا نام نہ لیں اور اس کی غیبت نہ کریں تاکہ اس کی رسوائی نہ ہو لیکن فقیہ بزرگ مرحوم آخوند خراسانی فتوا دیتے ہیں کہ جس نے فساد برپا کیا ہو یا غبن کیا ہو تو حکومت پر فرض ہے کہ اس کو افشا کرے اور ایسے شخص کو رسوا کریں۔

اس مرجع تقلید نے آخر میں ملک و ملت کی حفاظت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل جان لیں کہ "ہم ملتِ ابراہیم خلیل اللہ (ع) ہیں کہ جو خود بھی باامن تھے اور دوسروں کے لئے بھی امن چاہتے تھے"۔ ﴿وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِیمُ رَبِّ اجْعَلْ هَٰذَا بَلَدًا آمِنًا﴾۔

نظرات بینندگان
captcha