تہران میں حالیہ بلوؤں ميں شہید ہونے والوں کے جنازوں کا جلوس

IQNA

تہران میں حالیہ بلوؤں ميں شہید ہونے والوں کے جنازوں کا جلوس

21:16 - January 14, 2026
خبر کا کوڈ: 3519784
تہران میں عوام اور حکام نے شہدا کے جلوس جنازہ میں اسلامی انقلاب کی امنگوں سے تجدید عہد اور جرائم پیشہ امریکا اور بین الاقوامی صیہونزم کے مقابلے میں استقامت اور ملک کے دفاع کے لئے عزم راسخ کا اعلان کیا

ارنا کے مطابق تہران میں امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے زرخرید دہشت گردوں کے حالیہ بلوؤں اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہیدوں کے جنازوں کا جلوس بدھ 14 دسمبر کو دوپہر بعد تہران یونیورسٹی سے برآمد ہوا اور معراج شہدا مرکز پر پہنچ کر ختم ہوا۔

شہیدوں کے جلوس جنازہ میں عوام کے سبھی طبقات کے لوگوں، اعلی حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی ۔

حالیہ دہشت گردانہ بلوؤں میں شہید ہونے والوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اسلامی انقلاب کی اقدار سے تجدید عہد کیا نیز جرائم پیشہ امریکا اور صیہونی حکومت نیز ان کے زرخریدوں کے مقابلے میں مقاومت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے زرخرید دہشت گردوں کے بلوؤں میں شہید ہونے والوں میں سے 100 شہدا کے جنازوں کے جلوس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

شہدا کے جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم، رہبر انقلاب اسلامی اور سردارمحاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی، نیز حالیہ بلوؤں میں شہید ہونے والوں کی تصاویر اور ایسے اعلانات اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ بادہ کے نعرے لکھے ہوئے 

 
ویڈیو کا کوڈ

IRNA

نظرات بینندگان
captcha