اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایران میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کریں

IQNA

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایران میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کریں

15:14 - January 16, 2026
خبر کا کوڈ: 3519790
ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں گوتیرش پر زور دیا کہ ایران میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی جائے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرش کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ 8 اور 9 جنوری کو ایران میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے داعش کے طرز پر قتل عام کیا۔

 

اپنے خط میں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ دہشت گردوں نے پرامن مظاہروں کو غلط رخ دیا اور وحشیانہ طریقے سے نہتے شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور بعض کو زندہ جلادیا۔

 

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے مطالبہ کیا ایران میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کریں۔

 

ایرانی عوام کی حمایت کے نام پر امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کی جائے۔

taghribnews

 

نظرات بینندگان
captcha