عالمی مجلس تقریب مذاہب کی جانب سے علمائے کرام، اہم شخصیات اور ملت ایران کی قدردانی

IQNA

عالمی مجلس تقریب مذاہب کی جانب سے علمائے کرام، اہم شخصیات اور ملت ایران کی قدردانی

15:18 - January 16, 2026
خبر کا کوڈ: 3519791
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی اس موقع پر امن و امان کے محافظوں کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، عزیز اور با بصیرت عوام کی جنہوں نے معاشی مشکلات کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں نکل کر اور پورے ملک میں ریلیوں کا انعقاد کرکے ایک نیا حماسہ تخلیق کیا ہے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی نے حالیہ دہشتگردانہ واقعات پر اھل سنت اور شیعہ علمائے کرام، اہم افراد اور ثقافتی اور اجتماعی میدانوں میں سرگرم شخصیات کی جانب سے فسادات اور بیرونی مداخلت نیز اسلامی جمہوری نظام کی بھرپور حمایت پر قدردانی کرتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔ 

 

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کا بیانیہ درج ذیل ہے:

 

بسمہ تعالیٰ

 

آج کی دنیا میں کہ جہاں امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت ثقافتی اور اجتماعی میدانوں میں بالخصوص اقتصادی پابندیوں کی صورت میں انواع و اقسام کی جارحیت کررہی ہے اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی متعارف قوانین کی بھی دھجیاں اڑا رہی ہے تاکہ عوام اور حکومتوں کے درمیان اختلافات پیدا کیا جاسکے اور ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کی غرض سے اقدامات انجام دے سکے۔

 

تسلط پسند نظام کا میڈیا بھی کءی سالوں سے اسلام کے خلاف اقدامات کا ایجنڈا اپنا چکا ہے اور ہزاروں طرح کے ہتھکنڈوں، پروپیگنڈا مشینری اور نفسیاتی حربوں کے زریعے قرآن اور اسلام کے مقابلے پر اتر چکے ہیں اور گذشتہ حادثات میں انکے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے۔ انہوں نے اپنے نوکروں کے زریعے قرآن کریم، مسجدوں اور امام بارگاہوں کو نذر آتش کرکے اسلامی مقدسات کی توہین کی ہے اور بلوے اور عوام کی نجی املاک اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا کر امن و وامان کی صورتحال کو مخدوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

 

اس موقع پر شیعہ اور اہل سنے علمائے کرام، معروف اور اہم علمی شخصیات کی جانب سے اسلامی جمہوری نظام اور مقام معظم رہبری دام ظلہ العالی کی حمایت اور ہمراہی کہ جو غاصب صہیونی حکومت اور امریکہ کے ساتھ بارہ روزہ جنگ میں قومی رشد و بالیدگی اور مقدس اتحاد کی یاد دلاتا ہے ایک قابل قدر عمل ہے۔ 

 

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی اس موقع پر امن و امان کے محافظوں کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، عزیز اور با بصیرت عوام کی جنہوں نے معاشی مشکلات کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں نکل کر اور پورے ملک میں ریلیوں کا انعقاد کرکے ایک نیا حماسہ تخلیق کیا ہے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ 

taghribnews

نظرات بینندگان
captcha