غزہ: اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کرگئی

IQNA

غزہ: اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کرگئی

0:29 - January 17, 2026
خبر کا کوڈ: 3519794
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تازہ شہادتوں کے بعد اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران ہونے والے اسرائيلی حملوں مزید 18 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ تازہ شہادتوں کے بعد اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 71 ہزار 455 ہوگئی ہے۔  

غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان آيا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 1 لاکھ 71 ہزار 347 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کو نابود اور اپنے قیدیوں کی چھڑانے کی غرض سے غزہ کے خلاف وحشیانہ جنگ کا آغاز کیا تھا مگر وہ اپنے دونوں اہداف حاصل کرنے میں ناکام اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مجبور ہوگئی۔

امریکہ کی حمایت کے سائے میں شروع ہونے والی اسرائيل جارحیت فلسطینیوں کی نسل کشی کےعلاوہ بڑے پیمانے پر تباہی و بردبای کی سبب بنی اور غزہ کا 90 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا۔ اقوام متحدہ نے غزہ کی تعمیر نو کا تخمینہ 70 ارب ڈالر کے لگ بھگ بتایا ہے۔

IRNA

نظرات بینندگان
captcha