امریکی صدر مجرم ہے، رہبر معظم

IQNA

امریکی صدر مجرم ہے، رہبر معظم

14:35 - January 17, 2026
خبر کا کوڈ: 3519795
رہبر معظم نے ایران میں ہونے والے فسادات اور دہشت گردی پر امریکی صدر کو مجرم قرار دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران میں گذشتہ دنوں ہونے والے فسادات اور دہشت گردی کے واقعات میں امریکہ اور صہیونی حکومت کو ملوث قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عید مبعث رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت حسینیہ امام خمینی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ایران میں امریکی حمایت کے تحت فسادات اور ہنگامے ہوئے۔

رہبر معظم نے ٹرمپ کو دہشت گردی اور فسادات کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جانی اور مالی نقصانات کی ذمہ داری امریکی صدر پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے فتنے کی کمر توڑ دی۔ فتنہ گروں کی بھی توڑ کر رکھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں فسادات ہونے پر امریکہ اور یورپ کے دوسرے درجے کے رہنما بیانات دے کر مداخلت کرتے تھے لیکن گذشتہ دنوں فسادات کے دوران امریکی صدر نے براہ مداخلت کی اور شرپسندوں سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور فوجی مدد کریں گے۔

رہبر معظم نے کہا کہ گذشتہ فتنے میں ظاہری طور پر جوان استعمال ہوئے لیکن اس کی منصوبہ بندی امریکہ میں ہوئی تھی۔ 50 سال کے تجربات کی روشنی میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ امریکی ایران کو نگلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری اچھی طرح ادا کی۔

رہبر معظم نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں انقلاب اسلامی کے بعد ملک پر امریکی قبضہ اور تسلط ختم ہوگیا اور اب امریکی حکام اس کو دوبارہ حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔ امریکہ ایران جیسے ملک کو برداشت نہیں کرسکتا جو وسیع جغرافیا، وسائل اور جدید ٹیکنالوجی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں فسادات میں شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی، لوگوں کو زندہ جلایا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ ان شرپسندوں کو ایرانی عوام قرار دینا ایرانی عوام کی توہین اور جرم ہے۔ مستند شواہد کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ امریکہ اور صہیونی حکومت دونوں مجرم ہیں۔

Mehrnews

نظرات بینندگان
captcha