
روئیٹرز خبررساں ادارے نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکی صدر کو "مجرم" قرار دینے کی سرخی لگائی اور لکھا کہ ایران کے سپریم لیڈر نے امریکہ کو ایرانی عوام پر عائد الزامات اور پہنچنے والے نقصانات اور جانی ضیاع کے لیے ذمہ دار قرار دیا۔
روئیٹرز نے رہبر انقلاب اسلامی کے فرمائے گئے اس جملے کا بھی ذکر کیا کہ "یہ بلوا اس لحاظ سے بھی مختلف تھا کہ امریکی صدر خود اس معاملے میں داخل ہوئے اور ایران کے بلووں میں براہ راست مداخلت کی اور کردار ادا کیا۔"
ادھر "فرانس 24" نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکی صدر اور واشنگٹن کو بلووں اور بدامنیوں میں مجرم ٹہرانے کو سرخی کے طور پر انتخاب کیا۔
برطانوی چینل اسکائی نیوز، اٹلی کے کوریرے دیلاسیرا اور دیگر یورپی اور امریکی اخبارات اور ذرائع ابلاغ نے بھی "ٹرمپ مجرم ہیں" اور "امریکہ کو ذمہ دار ٹہرایا جائے" کے رہبر انقلاب اسلامی کے بیان پر خاص توجہ دی۔
IRNA