ایران میں دہشت گردی میں موساد کا ہاتھ ہے، ترک وزیر خارجہ کی مہر نیوز سے گفتگو

IQNA

ایران میں دہشت گردی میں موساد کا ہاتھ ہے، ترک وزیر خارجہ کی مہر نیوز سے گفتگو

13:45 - January 18, 2026
خبر کا کوڈ: 3519799
ترک وزیر خارجہ نے مہر نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایران میں گذشتہ ہفتے ہونے والے فسادات اور دہشت گردی میں صہیونی ایجنسی کا ہاتھ ہے۔

ترکی کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے استنبول میں پریس کانفرنس کے موقع پر مہر نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایران میں گذشتہ ہونے والی دہشت گردی میں صہیونی خفیہ ایجنسی موساد کو ملوث قرار دیا۔

فیدان نے واضح کیا کہ ایران میں ہونے والے واقعات میں موساد نے کھل کر کردار ادا کیا۔ صہیونی حکام بھی اس کا کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں۔ ایران میں بنیادی تبدیلی کے لیے احتجاجی مظاہروں کو پرتشدد بنانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے امید ظاہر کی ایرانی حکومت اور عوام مل کر مشکلات کو حل کریں اور بیرونی مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف ایران کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون سے اس کامقابلہ کریں گے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کو دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور جارحیت سے معاملات حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔ ترکی دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

Mehrnews

نظرات بینندگان
captcha