عرب ممالک کے ایران کی حمایت میں بیانات، صہیونی میڈیا سیخ پا

IQNA

عرب ممالک کے ایران کی حمایت میں بیانات، صہیونی میڈیا سیخ پا

13:50 - January 18, 2026
خبر کا کوڈ: 3519800
عرب ممالک کی جانب سے ایران کی حمایت میں بیانات پر صہیونی میڈیا نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

صہیونی میڈیا نے عرب ممالک کی جانب سے گزشتہ دنوں ہونے والے فسادات کے حوالے سے ایران کے ساتھ یکجہتی اور اس کی حمایت میں موقف اختیار کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ 22 عرب دارالحکومتوں نے گذشتہ دنوں ہنگاموں کے دوران ایران کے خلاف موقف اختیار نہیں کیا۔ ان ممالک کی وزارت خارجہ نے بھی بیانات نہیں دئے اور ان معاملات کو اندرونی قرار دیا جس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کے دوران امریکہ اور صہیونی ایجنسی موساد نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پرتشدد رخ دیا۔

Mehrnews

نظرات بینندگان
captcha