یمن میں «شهید قرآن» نمائش کا اہتمام

IQNA

یمن میں «شهید قرآن» نمائش کا اہتمام

12:42 - January 19, 2026
خبر کا کوڈ: 3519803
نمایش بعنوان «شهید قرآن» یمنی شھر «الحدیده» یمن میں منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز-  سبأ نت نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یمن کے صوبہ محویت کے رہنماؤں کے ایک وفد نے، جس کی قیادت اس صوبے کی مقامی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی الزیکم کر رہے تھے، صوبہ حدیدہ میں قائم شہیدِ قرآن سید حسین بدرالدین الحوثی کی نمائش کا دورہ کیا۔

اس نمائش کے زائرین کو شہید الحوثی سے متعلق تصاویر، دستاویزات، ذاتی اشیا، ان کی زندگی کے مختلف مراحل اور ان کی خدمات و کامیابیوں سے آگاہی حاصل ہوئی۔

صوبہ محویت کی مقامی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے صوبہ حدیدہ کے نائب سیکیورٹی ڈائریکٹر کرنل ساری المغرابی اور شہیدِ قرآن کی نمائش کے منتظمین و ذمہ داران سے ملاقات کے دوران، اس شہید کی یاد میں منعقدہ ثقافتی و تربیتی پروگراموں کو فروغ دینے کے طریقوں، نیز معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے، نیک اقدار کے فروغ اور قرآن سے وابستگی کو مضبوط بنانے کے لیے نمائشوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے کردار کو تقویت دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔

علی الزیکم نے صوبوں کے مابین ان ثقافتی ملاقاتوں اور روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعلقات برادرانہ روابط کے استحکام اور ان مہارتوں و تجربات کے تبادلے میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں جو عوامی خدمت میں معاون ہوتے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ شہیدِ قرآن کی برسی کی تقریبات ہر سال یمن کے مختلف صوبوں میں شہید حسین بدرالدین الحوثی کی یاد اور ان کی سرگرمیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں، اور رواں سال ان تقاریب میں قرآنی منصوبوں کے آغاز، جہادی اقدار کے فروغ اور قوم کی استقامت پر شہید الحوثی کے اثرات پر خصوصی طور پر زور دیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha