اسلامی خطی نسخے کی مرمت میں شارجہ کی معاونت

IQNA

اسلامی خطی نسخے کی مرمت میں شارجہ کی معاونت

12:01 - January 20, 2026
خبر کا کوڈ: 3519807
قرآنی کمپلیکس شارجہ اور شارجہ ورثہ مرکز نے اسلامی خطی نسخوں کی نگہداری میں تعاون پر اتفاق کیا۔

ایکنا نیوز -  (menafn  نیوز کے مطابق  مفاہمتی یادداشت میں تاریخی مخطوطات کی دستاویز سازی اور آرکائیوئز سے متعلق پالیسیوں اور ضوابط کو یکساں بنانے، نیز تربیتی سرگرمیوں اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے صلاحیت سازی کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

اس مفاہمتی یادداشت پر شارجہ قرآنی کمپلیکس کے سربراہ خلیفہ مصبح الطنیجی اور مرکزِ ورثۂ شارجہ کے سربراہ عبدالعزیز المسلم نے دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے متعدد ذمہ داران اور انتظامی شعبوں کے مدیران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شارجہ قرآنی کمپلیکس کے سربراہ نے زور دیا کہ یہ تعاون مجمع کے اس وژن کے مطابق ہے جس کے تحت قرآنِ کریم کی خدمت، مخطوطات کی مرمت اور ان کی آرکائیونگ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ یہ مخطوطات قرآن کی کتابت کی تاریخ اور علومِ قرآنی کی ترقی کے زندہ شواہد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیسکو میں رجسٹرڈ مرکزِ ورثۂ شارجہ کے ساتھ تعاون نایاب مخطوطات اور تاریخی آثار کے محفوظ ذخیرے (آرکائیونگ) میں مدد دے گا، انہیں نقصان اور ضائع ہونے سے بچائے گا، اور محققین و دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ان تک رسائی کو آسان بنائے گا۔

الطنیجی نے وضاحت کی کہ یہ مفاہمتی یادداشت بین الاقوامی محافل میں، جہاں مرکزِ ورثۂ شارجہ شرکت کرتا ہے، مجمعِ قرآنِ شارجہ کے تعارف میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 شارجہ قرآنی مرکز کا افتتاح گذشتہ ہفتوں کو امیر و حاکمِ شارجہ نے کیا تھا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا مجمعِ قرآن ہے، جس میں سات سائنسی اور تاریخی عجائب گھر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ قرآنِ کریم سے متعلق سرگرمیوں اور پروگراموں، اور مختلف قرآنی میدانوں سے وابستہ افراد و شائقین کی نشستوں کے لیے مخصوص ہے۔ مجمعِ قرآنِ کریم شارجہ کے دنیا کے 140 ممالک میں شعبے ہیں اور یہ دنیا بھر سے طلبہ کو بھی داخلہ دیتا ہے۔

فی الحال شارجہ قرآنی مرکز میں تاریخی قرآنوں، چمڑے پر لکھے گئے قرآنوں اور دیگر نایاب قرآنی آثار کا ایک ذخیرہ موجود ہے، جن میں سے بعض کی عمر 1300 سال تک ہے، اور یہ دوسری صدی ہجری سے لے کر دورِ حاضر تک کے مختلف ادوار پر مشتمل ہیں۔

 شارجہ قرآنی مرکز بھی ایک ثقافتی و علمی ادارہ اور یونیسکو کی نگرانی میں ثقافتی ورثے کے شعبے میں صلاحیت سازی کے لیے درجہ دوم کا ایک بین الاقوامی مرکز ہے۔

یہ مرکز ثقافتی ورثے کے مطالعہ اور دستاویز سازی کے میدان میں بڑی کامیابیوں کے باعث اپنے تخصصی شعبے میں صفِ اوّل کے اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

https://iqna.ir/fa/news/4329202

نظرات بینندگان
captcha