ریڈیو قرآن موریتانیہ میں ترتیل قرآن کی ریکارڈنگ شروع

IQNA

ریڈیو قرآن موریتانیہ میں ترتیل قرآن کی ریکارڈنگ شروع

10:12 - January 21, 2026
خبر کا کوڈ: 3519812
تین ترتیل قرآن ورش کی روایت میں ریکارڈ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ایجنسی موریتانی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں قرآن، قرآن کے صوتی و تصویری نسخوں کی تیاری کے خصوصی پروگرام کے تحت، ریڈیو قرآن موریتانی اور سیٹلائٹ چینل «محظره» کے اشتراک سے سنہ 2026 عیسوی (1447 ہجری قمری) میں ریکارڈ کیے جائیں گے۔

اس تقریب میں ان قرّاء نے شرکت کی جو قرآن کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گے، اور انہوں نے روایتِ ورش اور روایتِ قالون کے مطابق اپنی تلاوت کے نمونے پیش کیے۔

اس موقع پر موریتانی کے صدر کے مشیر سید احمد ولد النینی، ریڈیو موریتانی کے ڈائریکٹر جنرل سید محمد عبدالقادر ولد اعلادہ، ریڈیو کے متعدد عہدیداران، نیز ریڈیو قرآن اور سیٹلائٹ چینل محظره کی علمی کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔

ریڈیو قرآن موریتانی اور سیٹلائٹ چینل محظره کی علمی کونسل کے سیکرٹری جنرل سید محمد الامین ولد الطالب عثمان نے اس حوالے سے کہا کہ یہ تقریب ریڈیو موریتانی کی جانب سے قرآن کی تیاری اور اہلِ قرآن کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے، کیونکہ اہلِ قرآن اللہ کے خاص بندوں میں شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موریتانی میں منعقد ہونے والے گزشتہ قرآنی مقابلوں کے ممتاز قرّاء کو ایک خصوصی کمیٹی کے جائزے کے بعد اس منصوبے میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے، اور ریڈیو قرآن موریتانی کی علمی کونسل کے وہ اراکین بھی جو قرآن کی ریکارڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہوں، اس منصوبے میں تعاون کر سکتے ہیں۔

اسی طرح مصحف کی ریکارڈنگ کمیٹی کے رکن سید شیخ ولد الشیخ احمد نے کہا کہ یہ تقریب ایک نادر موقع اور کتابِ الٰہی کے حفاظ سے متعلق ایک اہم تقریب ہے، اور قرآن اور قرآنی سرگرمیوں سے وابستہ افراد پر توجہ دینا معاشرے کے تحفظ اور سماجی وحدت و ہم آہنگی کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha