فلسطین میں اب بھی امریکی سرپرستی میں اسرائیلی نسل کشی جاری ہے، فلسطینی مقاومت

IQNA

فلسطین میں اب بھی امریکی سرپرستی میں اسرائیلی نسل کشی جاری ہے، فلسطینی مقاومت

14:32 - January 22, 2026
خبر کا کوڈ: 3519817
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے امریکی سرپرستی اور حمایت سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے صہیونی قاتلوں کو جنگ کے دائرۂ کار میں توسیع اور نسل کشی کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی رژیم کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں اضافہ، امریکی مجرم حکومت کی سیاسی سرپرستی اور وسیع فوجی امداد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ ترین خلاف ورزی کی واضح مثال مصر کی کمیٹی میں کام کرنے والے صحافیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی خاموشی اور بین الاقوامی بے حسی نے صہیونی مجرموں کو فلسطینی عوام کے خلاف مزید قتل عام اور نسل کشی کے ارتکاب پر دلیر بنا دیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے ضامن اور ثالث ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور صہیونی رژیم کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روکیں۔

Mehrnews

نظرات بینندگان
captcha