
یہ اجلاس عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی، ملیشیا کی اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل (MAPIM)، عالمی اور صنفی اتحاد، مختلف یونینز، ایشیائی خطے کے علماء کے مجمع کے سیکرٹریٹ اور ملیشیا میں جمہوریہ اسلامی ایران کے ثقافتی مشن کی شرکت اور تعاون کے ساتھ، ایشین ممالک (جنوب مشرقی ایشیاء) سے اسلامی دنیا کے علماء اور دانشوروں کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔
ملیشیا کی اسلامی مشاورتی کونسل کے صدر نے اپنے خطاب کے دوران کہا: فلسطین محض ایک سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ جب تک مسجد الاقصیٰ صہیونیوں کے قبضہ میں اور غزہ محاصرے میں ہے، امت مسلمہ اخلاقی رہبری و ہدایت کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا: فلسطین پر ظلم و ستم 75 سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، اور یہ صہیونیوں کی طاقت کی وجہ سے نہیں بلکہ خود امت اسلامی کے اختلاف، غفلت اور بعض موقعوں پر خاموشی کی وجہ سے ہے۔
محمد عزمی عبد الحمید نے اسلامی وحدت کو مسلمانوں کے "مشترکہ ہدف، نظم و ضبط اور باہمی ذمہ داری" قرار دیا اور کہا: آج باہمی اتحاد و وحدت کو مشترکہ بیانیہ، سیاسی دباؤ، اقتصادی اقدامات، قانونی اقدامات اور انسانی ردعمل کے ذریعہ ہونی چاہئے۔
Taghribnews