سابق اسرائیلی وزیراعظم نے نیتن یاہو امریکہ کی کٹھ پتلی قرار دے دیا

IQNA

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے نیتن یاہو امریکہ کی کٹھ پتلی قرار دے دیا

16:41 - January 23, 2026
خبر کا کوڈ: 3519820
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے موجودہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر شدید حملہ کرتے ہوئے انہیں اور ان کی کابینہ کے ارکان کو دہشت گرد کٹھ پتلیوں کا مجموعہ قرار دے دیا۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نیتن یاہو مؤثر طریقے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔

اولمرٹ نے کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

انہوں نے نیتن یاہو کی کابینہ کے دو انتہا پسند وزیروں Itamar Ben-Giver اور Bezalel Smotrich کو بھی دہشت گرد کٹھ پتلیوں کا مجموعہ قرار دیا۔

IRNA

نظرات بینندگان
captcha