
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق " حسین کون ہے؟ " فلاحی ادارے نے فرانس کے شھر پیرس میں بے گھر افراد کے درمیان گرم خوراک اور گرم کپڑے تقسیم کیے۔
اس انسانی خدمت کے اقدام کے دوران تنظیم کی رضاکار ٹیم کے چار ارکان نے ۶۴ ایسے مستحق اور ضرورت مند افراد کو، جو مختلف خطرات سے دوچار تھے، گرم کھانا اور موسمِ سرما کے مطابق لباس فراہم کیا۔
تنظیم «حسین کون ہے؟» نے اپنے ایک بیان میں اپنی انسانی اور سماجی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا: ان دنوں میں جب بہت سے لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، ہماری انسانی ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ ہم اُن افراد کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں سب سے زیادہ توجہ، ہمدردی اور تعاون کی ضرورت ہے۔



https://iqna.ir/fa/news/4329716