حزب اللہ کے مجاہدین نے 75 ہزار اسرائیلی فوجیوں کو مفلوج کر دیا، نعیم قاسم

IQNA

حزب اللہ کے مجاہدین نے 75 ہزار اسرائیلی فوجیوں کو مفلوج کر دیا، نعیم قاسم

15:05 - January 25, 2026
خبر کا کوڈ: 3519829
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ مقاومتی مجاہدین نے جنوبی لبنان کے علاقوں میں 75 ہزار اسرائیلی فوجیوں کو زمین گیر کر دیا اور دشمن کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

 

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مقاومتی مجاہدین نے جنوبی لبنان کے اطراف میں 75 ہزار اسرائیلی فوجیوں کو پیش قدمی سے روک کر مفلوج کر دیا اور دشمن کے جارحانہ منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

المنار کے مطابق، شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جانبازوں کے نام پیغام میں کہا کہ اللہ کے راستے کے زخمیوں نے وطن اور اس کے عوام کی آزادی کے لیے قربانی کا راستہ اختیار کیا اور وہ آئندہ نسلوں کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے حضرت ابوالفضل العباسؑ اور رہبر انقلاب امام سید علی خامنہ‌ای کو اپنا نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امت اسلامی کو امریکی طاغوت، مغرب اور صہیونی رژیم کی قیادت میں ایک بڑے معرکے کا سامنا ہے، تاہم حزب اللہ کے مجاہدین اور لبنانی عوام نے غیر معمولی استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم کے مطابق، جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد لبنانی عوام اپنی سرزمین پر واپس لوٹ آئے تاکہ ایمان، عزم اور جان کے ساتھ اس کا دفاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزاحمت لبنان کی سرزمین پر قبضے کی توسیع اور نئے مشرقِ وسطیٰ کے امریکی منصوبے کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی۔

انہوں نے زور دیا کہ دباؤ اور قربانیوں کے باوجود مزاحمت کے ذریعے حالات کا توازن بدلا جائے گا اور جیسا کہ شہید سید حسن نصرالله نے کہا تھا، مزاحمت کی راہ میں فتح اور شہادت، دونوں ہی کامیابی ہیں۔

Mehrnews

نظرات بینندگان
captcha